” اے علی ! میں خاتم النبیین ہوں اور تو خاتم الاولیاء ہے ۔ “
حوالہ حدیثمجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 239
درجۂ حدیثمحدثین:موضوع
تخریج حدیث{ «موضوع» } : امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے اسے موضوعات میں ذکر کیا ہے اور فرمایا ہے کہ خطیب بغدادی رحمہ اللہ نے اسے موضوع کہا ہے۔ [الموضوعات 398/1] حافظ ابن عراق رحمہ اللہ نے نقل فرمایا ہے کہ اسے عمر بن واصل راوی نے وضع کیا ہے۔ [تنزيه الشريعة المرفوعة 416/1] شیخ البانی رحمہ الله نے بھی اسے موضوع کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 694]