” علماء کی پیروی کرو کیونکہ وہ دنیا کے چراغ اور آخرت کی قندیلیں ہیں ۔ “
حوالہ حدیثمجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 232
درجۂ حدیثمحدثین:موضوع
تخریج حدیث{ «موضوع» } : حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس کی سند میں قاسم بن ابراہیم ملطی راوی ضعیف ہے۔ [كما فى كشف الخفاء 36/1] حافظ ابن عراق کنانی رحمہ الله نے بھی یہی نقل فرمایا ہے۔ [تنزيه الشريعة المرفوعة 315/1] شیخ البانی رحمہ الله نے اسے موضوع قرار دیا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 378]