کتب حدیثمجموعه ضعيف احاديثابوابباب: معاذ رضی اللہ عنہ کی اجتہاد والی روایت
حدیث نمبر: 216
عن معاذ بن جبل رضى الله عنه ان النبى حين بعثه الى اليمن قال له : كيف تقضي اذا عرض لك قضاء؟ قال : اقضي بما فى كتاب الله قال : فان لم يكن فى كتاب الله؟ قال : بسنة رسول الله ، قال : فان لم يكن فى سنة رسول الله ، قال : اجتهد راي لا الو ، قال : فضرب رسول الله صلى الله عليه وسلم صدره ، قال : الحمد لله الذى وفق رسول الله لما يرضي رسول الله صلى الله عليه وسلم
حافظ عمران ایوب لاہوری
” حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یمن بھیجا تو ان سے فرمایا جب تمہارے سامنے مقدمات پیش کئے جائیں گے تو کیسے ان کا فیصلہ کرو گے ؟ انہوں نے عرض کیا کہ میں اللہ کی کتاب کے مطابق فیصلہ کروں گا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، اگر وہ بات اللہ کی کتاب میں نہ ہو ؟ انہوں نے عرض کیا کہ پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے مطابق فیصلہ کروں گا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا کہ اگر وہ بات سنت رسول میں بھی نہ ہو ؟ انہوں نے عرض کیا تب میں اپنی رائے سے اجتہاد کروں گا اور کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا ۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ ان کے سینے پر مارے اور فرمایا کہ تمام تعریفیں اس ذات کے لئے ہیں جس نے رسول کے قاصد کو یہ توفیق دی جس سے اللہ کے رسول بھی راضی ہوئے ہیں ۔ “
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 216
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث { «ضعيف» } :
امام ابن ملقن رحمہ الله فرماتے ہیں کہ یہ حدیث فقہاء، اصولیین اور محدثین کی کتب میں تکرار کے ساتھ پائی جاتی ہے، مگر میرے علم کے مطابق محدیثن کے اجماع کے ساتھ یہ روایت ضعیف ہے۔ [البدر المنير 534/9]
امام ترمذی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی سند متصل نہیں۔ [كما في نصب الراية فى تخريج الهداية 63/4]
شیخ البانی رحمہ الله نے بھی اسے ضعیف کہا ہے۔ [ضعيف ترمذي 1350] ، [ضعيف أبوداؤد 770] ، [السلسلة الضعيفة 881]