” میں خاتم النبیین ہوں ، میرے بعد کوئی نبی نہیں ، الا کہ اللہ چاہے ۔ “
حوالہ حدیثمجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 215
درجۂ حدیثمحدثین:موضوع
تخریج حدیث{ «موضوع» } : امام ابن جوزی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ استثناء موضوع ہے۔ [الموضوعات 279/1] امام شوکانی رحمہ الله نے بھی فرمایا ہے کہ یہ استثناء موضوع ہے جسے کسی زندیق نے وضع کیا ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 320] امام سیوطی رحمہ اللہ نے بھی اسے موضوع قرار دیا ہے۔ [اللآلي المصنوعة فى الأحاديث الموضوعة 243/1] ، مزید دیکھئے: [تنزيه الشريعة المرفوعة 365/1] ، [تذكرة الموضوعات ص: 88]