کتب حدیثمجموعه ضعيف احاديثابوابباب: معراج کی رات دیدار الہیٰ
حدیث نمبر: 211
لما اسرى بى الى السماء فرايت ربى بينى وبينه حجاب بارز فرايت كل شىء من حتي رايت تاجا
حافظ عمران ایوب لاہوری
” جب مجھے آسمان کی سیر کروائی گئی (یعنی معراج کی رات) تو میں نے اپنے پروردگار کو دیکھا ، میرے اور اس کے درمیان ایک ظاہری پردہ تھا ، میں نے پروردگار کی ہر چیز دیکھی حتیٰ کہ تاج بھی ۔ “
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 211
درجۂ حدیث محدثین: موضوع
تخریج حدیث { «موضوع» } :
امام ابن جوزی رحمہ الله نے اسے موضوعات میں ذکر کیا ہے۔ [الموضوعات 155/1]
امام سیوطی رحمہ الله اور امام شوکانی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی سند میں قاسم ملطی راوی کذاب ہے۔ [اللآلي المصنوعة ص: 20] ، [الفوائد المجموعة ص: 441]
حافظ ابن عراق رحمہ اللہ نے بھی اسی راوی کے ضعف کی طرف اشارہ کیا ہے۔ [تنزية الشريعة المرفوعة 140/1]