تخریج حدیث{ «ضعيف» } : امام شوکانی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی سند میں بشر بن حسین راوی متروک ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 199] امام سیوطی رحمہ الله نے بھی یہی فرمایا ہے کہ اس میں بشر متروک ہے۔ [اللآلي المصنوعة 134/2] حافظ ابن عراق رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ بشر متروک ہی نہیں بلکہ کذاب و وضاع بھی ہے۔ [تنزيه الشريعة المرفوعة 247/2]