” ساری مخلوق اللہ کا کنبہ ہے اور ان میں اللہ کا سب سے محبوب وہ ہے جو اس کے کنبے کے لئے سب سے زیادہ نفع مند ہے ۔ “
حوالہ حدیثمجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 196
درجۂ حدیثمحدثین:ضعيف
تخریج حدیث{ «ضعيف» } : امام سیوطی رحمہ الله نے اس کی سند کو ضعیف کہا ہے۔ [الدرر المنتثرة فى الأحاديث المشتهرة ص: 10] امام زرکشی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی سند میں یوسف بن عطیہ راوی متروک ہے۔ [اللآلي المنثورة فى الأحاديث المشهورة ص: 195] امام ہیثمی رحمہ الله نے بھی اسی راوی کو متروک کہا ہے۔ [مجمع الزوائد 191/8] شیخ البانی رحمہ الله نے بھی اسے ضعیف کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 1900]