تخریج حدیث{ «موضوع» } : امام سیوطی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی کوئی اصل نہیں، اسے بیان کرنے میں حبیب راوی منفرد ہے، اور وہ حدیثیں وضع کیا کرتا تھا۔ [اللآلي المصنوعة فى الأحاديث الموضوعة 21/1] امام شوکانی رحمہ اللہ نے بھی اسے موضوعات کے ضمن میں ہی ذکر کیا ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 442] ، مزید دیکھِِئے: [تنزيه الشريعة المرفوعة 146/1]