” جو کسی بدعتی کو جھڑکتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے دل کو امن اور ایمان سے بھر دیتا ہے ۔ “
حوالہ حدیثمجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 190
درجۂ حدیثمحدثین:موضوع
تخریج حدیث{ «موضوع» } : امام عجلونی رحمہ اللہ نے نقل فرمایا ہے کہ ملا علی قاری رحمہ اللہ نے اسے موضوع قرار دیا ہے۔ [كشف الخفاء 235/2] حافظ عراقی رحمہ اللہ نے اس کی سند کو ضعیف کہا ہے۔ [تخريج أحاديث الاحياء 278/4] امام ہروی رحمہ اللہ نے اسے موضوع کہا ہے۔ [المصنوع فى معرفة الحديث الموضوع ص: 176] علامہ طاہر پٹنی رحمہ اللہ نے بھی اسے موضوع ہی قرار دیا ہے۔ [تذكرة الموضوعات ص: 15] ، مزید دیکھئے: [الأحاديث والآثار التى تكلم عليها شيخ الاسلام ابن تيمية ص: 45]