اغبط اوليائى عندي منزلة رجل مومن خفيف الحاذ ذو حظ من صلاة
حافظ عمران ایوب لاہوری
” میرے نزدیک مقام و مرتبہ کے لحاظ سے میرے اولیاء میں سے سب سے زیادہ قابل رشک وہ مومن ہے جو دبلا پتلا ہے اور نماز کے وافر حصے کو پانے والا ہے ۔ “
حوالہ حدیثمجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 188
درجۂ حدیثمحدثین:ضعيف
تخریج حدیث{ «ضعيف» } : حافظ عراقی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کو ترمذی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور دونوں کی سندیں ضعیف ہیں۔ [تخريج الاحياء425/7] امام ابن جوزی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں۔ [العلل المتناهية 636/2] شیخ البانی رحمہ الله نے بھی اسے ضعیف کہا ہے۔ [ضعيف الترغيب 1864]