حدیث نمبر: 137
ثلاث من اصل الايمان الكف عمن قال لا اله الا الله ولا نكفره بذنب ولا نخرجه من الاسلام بعمل والجهاد ماض منذ بعثني الله الي ان يقاتل آخر امتي الدجال لا يبطله جور جائر ولا عدل عادل و الايمان بالاقدار
حافظ عمران ایوب لاہوری
” تین چیزیں ایمان کی اصل ہیں : جو «لا اله الا الله» کہے اس سے ہاتھ روک لینا ، اسے کسی گناہ کی وجہ سے کافر قرار نہ دینا اور اسے کسی عمل کی وجہ سے اسلام سے خارج نہ کرنا۔ جہاد میری بعثت سے جاری ہے اور یہ جاری رہے گا حتیٰ کہ میری امت کا آخری گروہ دجال سے لڑائی کرے گا ، اسے کسی بھی ظالم کا ظلم اور کسی بھی عادل کا عدل باطل نہیں کر سکتا ۔ تقدیر پر ایمان ۔ “