” ایسے بندے کو حقیر مت سمجھو جسے میں نے علم عطا کر رکھا ہے کیونکہ میں نے اسے حقیر نہیں سمجھا (اسی لئے تو اسے علم عطا کیا ہے) ۔ “
حوالہ حدیثمجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 129
درجۂ حدیثمحدثین:موضوع
تخریج حدیث{ «موضوع» } : امام ابن عدی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث اس سند کے ساتھ باطل ہے۔ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ موسیٰ بن عبیدہ (جو اس حدیث کا راوی ہے) سے روایت کرنا جائز نہیں۔ امام ابن جوزی رحمہ الله نے اسے موضوعات میں ذکر کیا ہے۔ [الموضوعات 263/1] امام سیوطی رحمہ الله نے بھی اسے موضوعات کے ضمن میں ذکر کیا ہے۔ [اللآلي المصنوعة فى الأحاديث الموضوعة 201/1] علامہ طاہر پٹنی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ روایت اس سند کے ساتھ باطل ہے۔ [تذكرة الموضوعات ص: 18] ، مزید دیکھئے: [تنزيه الشريعة المرفوعة 306/1]