حدیث نمبر: 120
لما خلق الله الارض جعلت تميد فخلق الجبال فقال بها عليها فاستقرت فعجبت الملائكته من شدة الجبال فقالو يا رب ! هل من خلقك شئي اشد من الجبال؟ قال : نعم الحديد فقالوا يا رب ! هل من خلقك اشد من الحديد؟ قال : نعم النار فقالو يا رب ! هل من خلقك شيئ اشد من النار؟ قال : نعم الماء فقالوا يا رب ! اهل من خلقك شيئ اشد من الماء؟ قال نعم الريح فقالوا يا رب ! هل من خلقك شيئ اشد من الريح؟ قال نعم ، ابن آدم تصدق صدقة بيمينه يخفيها من شماله
حافظ عمران ایوب لاہوری
” جب اللہ تعالیٰ نے زمین کو پیدا کیا تو زمین حرکت کرنے لگی ، پھر اللہ نے پہاڑ پیدا فرما کر انہیں زمین پر رکھا اس سے زمین کو قرار حاصل ہوا تو فرشتوں نے پہاڑوں کی قوت پر تعجب کا اظہار کیا اور سوال کیا ، پروردگار ، کیا تیری مخلوق میں سے کوئی مخلوق پہاڑوں سے زیادہ طاقت والی ہے ؟ اللہ نے فرمایا ، ہاں ! لوہا ہے ۔ انہوں نے سوال کیا ، پروردگار ، کیا تیری مخلوق میں سے کوئی مخلوق لوہے سے بھی زیادہ طاقت والی ہے ؟ اللہ نے فرمایا ، ہاں ! آگ ہے ۔ پھر انہوں نے سوال کیا ، پروردگار ، کیا تیری مخلوق میں سے کوئی چیز آگ سے بھی زیادہ قوت والی ہے ؟ اللہ نے فرمایا ، ہاں ! پانی ہے ۔ پھر انہوں نے سوال کیا ، پروردگار ، کیا تیری مخلوق میں سے کوئی چیز پانی سے بھی زیادہ قوت والی ہے ؟ اللہ نے فرمایا ، ہاں ! ہوا ہے ۔ انہوں نے پھر سوال کیا ، پروردگار ، کیا تیری مخلوق میں سے کوئی چیز ہوا سے بھی زیادہ قوت والی ہے ؟ اللہ نے فرمایا ، ہاں ! آدم کا بیٹا جو دائیں ہاتھ سے صدقہ کرتا ہے اور اسے بائیں ہاتھ سے پوشیدہ رکھتا ہے ۔ “