حدیث نمبر: 111
ان بين يدي الرحمٰن للوحا فيه ثلاث مائة و خمس عشر شريعة ، يقول الرحمن : و عزتي و جلالي لا ياتيني عبد من عبادي لا يشرك بي شيئا فيه واحدة منها الا دخل الجنة
حافظ عمران ایوب لاہوری
” بلاشبہ رحمٰن کے پاس ایک تختی ہے ، اس میں تین سو پندرہ (315) شریعتیں ہیں ۔ رحمٰن عزوجل فرماتے ہیں کہ مجھے میری عزت و جلال کی قسم ! میرے پاس جو بھی میرا بندہ اس حال میں آئے گا کہ میرے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو گا اور ان میں سے کسی بھی ایک شریعت کا حامل ہو گا تو جنت میں داخل ہو گا ۔ “