” مجھے نہ میری زمین نے وسعت دی نہ آسمان نے ، البتہ میرے مومن بندے کے دل نے مجھے وسعت دی ہے ۔ (یعنی میں اپنے مومن بندے کے دل میں سما جاتا ہوں) ۔ “
حوالہ حدیثمجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 110
درجۂ حدیثمحدثین:موضوع
تخریج حدیث{ «موضوع» } : امام ابن تیمیہ رحمہ الله نے اسے موضوع قرار دیا ہے، اور امام زرکشی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اسے بعض ملحد لوگوں نے وضع کیا ہے۔ [كما فى المصنوع فى معرفة الحديث الموضوع ص: 164] امام عجلونی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کلام نہیں۔ [كشف الخفاء 100/2] حافظ عراقی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ مجھے اس کی کوئی اصل نہیں ملی۔ [تخريج أحاديث الاحياء 231/6] شیخ البانی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی کوئی اصل نہیں۔ [السلسلة الضعيفة 5103] ، مزید دیکھئے: [سلسللة الأحاديث الواهية ص: 228]