کتب حدیث ›
مجموعه ضعيف احاديث › ابواب
› باب: حکمرانوں کے ہاتھوں ملنے والی سزا درحقیقت اللہ کی طرف سے ہوتی ہے
حدیث نمبر: 106
إن الله عز و جل يقول : أنا الله لا إله الا أنا ، مالك الملوك ، ملك الملوك ، قلوب الملوك فى يدى ، وان العباد إذا أطاعوني حولت قلوب ملوكهم عليهم بالرأفة والرحمة وان العباد إذا عصوني حولت قلوب ملوكهم عليهم بالسخط والنقمة فساموهم سوء العذاب ، فلا تشغلوا أنفسكم بالدعا على الملوك ولكن أشغلوا أنفسكم بالذكر والتضرع أكفكم ملوككم
حافظ عمران ایوب لاہوری
”بلاشبہ اللہ عزوجل فرماتے ہیں کہ میں اللہ ہوں، میرے سوا کوئی معبود برحق نہیں، (میں ہی) بادشاہوں کا مالک ہوں، بادشاہوں کا بادشاہ ہوں، بادشاہوں کے دل میرے ہاتھ میں ہیں اور یقیناً جب بندے میری اطاعت کرتے ہیں تو میں ان کے بادشاہوں کے دل ان پر شفقت و رحمت اور نرمی کے ساتھ پھیر دیتا ہوں (یعنی حکمرانوں کے دل رعایا کے لیے نرم کر دیتا ہوں) اور جب بندے میری نافرمانی کرتے ہیں تو میں ان کے بادشاہوں کے دل ان پر ناراضگی و انتقام کے ساتھ پھیر دیتا ہوں، پھر وہ انہیں (یعنی میرے نافرمانوں کو) برا عذاب چکھاتے ہیں۔ لہٰذا اپنے نفسوں کو بادشاہوں پر بدعائیں کرنے میں مشغول نہ رکھو بلکہ اپنے آپ کو ذکر و عاجزی میں مشغول کرو، میں تمہارے بادشاہوں کو تم (پر ظلم و زیادتی) سے روک دوں گا۔“