کتب حدیثمجموعه ضعيف احاديثابوابباب: پندرہ کام ، جنہیں‌ اپنا لینے کے بعد امت آزمائش کا شکار ہو جائے گی
حدیث نمبر: 85
إذا فعلت أمتي خمس عشرة خصلة حل بها البلاء : إذا كان المغنم دولا والأمانة مغنما والزكاة مغرما وأطاع الرجل زوجته وعق أمه وبر صديقه وجفا أباه وارتفعت الأصوات فى المساجد وكان زعيم القوم أرزلهم وأكرم الرجل مخافة شره وشربت الخمور ولبس الحرير واتخذت القينات والمعازف ولعن آخر هذه الأمة أولها فلير تقبوا عند ذالك ريحا حمراء أو خسفا ومسخا
حافظ عمران ایوب لاہوری
”جب میری امت پندرہ کام اپنا لے گی تو اس پر آزمائش اتر آئے گی۔ (وہ کام یہ ہیں): (1) جب غنیمت متداول مال کی حثیت اختیار کر لے گی (یعنی کسی کو مال غنیمت سے دیا جائے گا اور کسی کو محروم کر دیا جائے گا)، (2) امانت کو مال غنیمت سمجھ لیا جائے گا (یعنی لوگوں کی دی ہوئی امانتوں پر یوں‌ قبضہ کر لیا جائے گا جیسے جنگ میں حاصل ہونے والا مال غنیمت ہے)، (3) زکوۃ تاوان بن جائے گی (یعنی لوگوں پر اس کی ادائیگی گراں ہو جائے گی کیونکہ وہ اسے مال کی پاکیزگی کا سبب یا حکم الٰہی نہیں‌ بلکہ چٹی یا تاوان سمجھ لیں‌گے)، (4) ہر مرد (ہر جائز و ناجائز کام میں) اپنی بیوی کی اطاعت کرے گا، (5) مگر اپنی ماں کی نافرمانی کرے گا، (6) اپنے دوست کے ساتھ اچھے برتاؤ کے ساتھ پیش آئے گا (اور اسے اپنے قریب لائے گا)، (7) مگر اپنے والد (پر زیادتی کرے گا اور اس) کو خود سے دور ہٹائے گا، (8) مساجد میں (جھگڑوں، تجارتی لین دین اور لہو و لعب کی) آوازیں بلند ہوں گی، (9) قوم کا کفیل و نگران (یعنی سردار) ان کا سب سے گھٹیا و کمینہ شخص ہو گا، (10) آدمی کی عزت اس کے شر سے ڈرتے ہوئے کی جائے گی (مبادا کہ انہیں‌اس کا شر نہ پہنچ جائے)، (11) شرابیں‌ پی جائیں گی، (12) (بلاضرورت) ریشم پہنا جائے گا، (13) ناچ گانے والی عورتیں اور (14) گانے بجانے کے آلات پکڑ لیے جائیں‌گے، (15) اس امت کے آخری لوگ (یعنی بعد میں‌ آنے والے) پہلوں (یعنی سلف الصالحین) کو لعنت ملامت کریں‌ گے (اس کا مفہوم یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ وہ اعمال صالحہ بجا لانے کی بجائے سلف صالحین کی اتباع و اقتدا نہیں‌کریں گے اور یہ لعنت کرنے کے ہی مترادف ہے، جب امت کے لوگ یہ کام کرنے لگیں) تو انہیں‌چاہئے کہ پھر سرخ آندھی اور خسف و مسخ (زمین میں دھنسنا اور صورتیں بدل جانا) کا انتظار کریں (یعنی انہیں پھر لازماً ایسے عذابوں سے دوچار کیا جائے گا۔“
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 85
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث { «ضعيف» } :
[ضعيف ترمذي، ترمذي 2210] ، [العلل المتناهية 1421/2] ، [الكشف الالهي 33/1]