کتب حدیثمجموعه ضعيف احاديثابوابباب: روز قیامت لوگوں کو ماؤں کے ساتھ بلایا جائے گا
حدیث نمبر: 61
يدعي الناس يوم القيامة بأمهاتهم سترا من الله عزوجل عليهم
حافظ عمران ایوب لاہوری
”روز قیامت لوگوں کو ان کی ستر پوشی کے لیے ان کی ماؤں کے ساتھ بلایا جائے گا (کیونکہ اگر باپوں کے ساتھ پکارا گیا تو ممکن ہے کہ دنیا میں‌ جو اس کا باپ تھا وہ حقیقت میں‌ اس کا باپ ہی نہ ہو بلکہ باپ کوئی اور ہی ہو اور پھر میدان حشر میں برسر عام یہ بات ظاہر ہو جائے کہ وہ تو ولد زنا ہے)۔“
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 61
درجۂ حدیث محدثین: موضوع
تخریج حدیث { «موضوع» } :
[اللآلي المصنوعة للسيوطي 449/2] ، [الموضوعات لابن الجوزي 248/3] ، [ترتيب الموضوعات 1123]