کتب حدیثمجموعه ضعيف احاديثابوابباب: بے وضو ہونے کے بعد وضو کرنے کی ترغیب
حدیث نمبر: 16
من أحدث ولم يتوضأ فقد جفاني ومن توضأ ولم يصل فقد جفاني ومن صلى ولم يدعني فقد جفاني ومن دعاني فلم أجبه فقد جفيته ولست برب جاف
حافظ عمران ایوب لاہوری
”جو بے وضو ہوا اور اس نے وضو نہ کیا تو یقیناً اس نے مجھ پر ظلم کیا، جس نے وضو کیا اور نماز نہ پڑھی تو یقیناً اس نے مجھ پر ظلم کیا، جس نے نماز پڑھی اور مجھ سے دعا نہ مانگی تو یقیناً اس نے مجھ پر ظلم کیا، اور جس نے مجھ سے دعا مانگی لیکن میں نے اس کی دعا قبول نہ کی تو یقیناً میں نے اس پر ظلم کیا اور میں ظالم رب نہیں ہوں۔“
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 16
درجۂ حدیث محدثین: موضوع
تخریج حدیث { «موضوع» } :
امام صغانی رحمہ اللہ نے اسے موضوع (یعنی من گھڑت و خود ساختہ) کہا ہے۔ [الموضوعات 53]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے بھی اسے موضوع قرار دیا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 44]