کتب حدیثمجموعه ضعيف احاديثابوابباب: نماز کے لیے نکلتے وقت دعا کرنے سے ہزار فرشتوں کی استغفار
حدیث نمبر: 13
من خرج من بيته إلى الصلاة فقال : اللهم بحق السائلين عليك ، و أسألك بحق ممشاى هذا فإني لم أخرج أشرا ولا بطرا أقبل الله عليه بوجهه و استغفر له ألف ملك
حافظ عمران ایوب لاہوری
”جو شخص اپنے گھر سے نماز کے لیے نکلا اور اس نے کہا: اے اللہ! میں تجھ سے ان مانگنے والوں کے طفیل سوال کرتا ہوں جو تجھ سے مانگتے ہیں اور اپنے اس چلنے کے طفیل سوال کرتا ہوں اور بے شک میں فخر اور تکبر سے باہر نہیں نکلا ہوں، تو اللہ تعالیٰ اس پر اپنے چہرے کے ساتھ متوجہ ہوتے ہیں اور اس کے لیے ایک ہزار (1000) فرشتے استغفار کرتے ہیں۔“
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 13
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث { «ضعيف» } :
امام منذری رحمہ اللہ نے اسے ضعیف کہا ہے۔
حافظ بوصیری رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ اس کی سند ضعفاء کی تسلسل ہے۔
شیخ البانی رحمہ اللہ نے بھی اسے ضعیف کہا ہے۔ [الترغيب و الترهيب للمنذري 272/3] ، [سنن ابن ماجه 256/1]