” بینگن میں ہر بیماری کی شفا ہے اور اس میں کوئی بیمار ی نہیں۔ “
حوالہ حدیثمجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 927
درجۂ حدیثمحدثین:موضوع
تخریج حدیث{«موضوع»} : شیخ حوت رحمہ الله فرماتے ہیں کہ اس کى کوئی اصل نہیں۔ [أسنى المطالب ص: 106] امام شوکانی رحمہ الله ، امام سیوطی رحمہ الله ، امام ابن جوزی رحمہ الله اور علامہ طاہر پٹنی رحمہ الله نے اسے موضوع کہا ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 167] ، [اللآلي 189/2] ، [الموضوعات لابن الجوزي 301/2] ، [تذكرة الموضوعات ص: 148] امام عجلونی رحمہ الله اور امام سخاوی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ روایت زنادقہ کی گھڑی ہوئی ہے اور باطل وجھوٹ ہے۔ [كشف الخفاء 278/1] ، [المقاصد الحسنة ص: 231]