حدیث نمبر: 895
يا على ! عليك بالملح فانه شفاء من سبعين داء : الجذام و البرص و الجنون
حافظ عمران ایوب لاہوری

” اے علی ! نمک ضرور استعمال کیا کرو کیونکہ یہ ستر بیماریوں کی شفا ہے جیسے کوڑھ ، پھلہری اور پاگل پن (وغیر)۔ “

حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 895
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث {«ضعيف»} :
امام سیوطی رحمہ الله نے اسے باطل کہا ہے۔ [اللآلي المصنوعة 179/2]
امام ابن جوزی رحمہ الله اور علامہ طاہر پٹنی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ روایت صحیح نہیں۔ [الموضوعات 289/2] ، [تذكرة الموضوعات ص: 141]
امام شوکانی رحمہ الله نے اسے موضوع کہا ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 161]