حدیث نمبر: 807
لا يفعلن أحدكم أمرا حتى يستشير فإن لم يجد من يستشيره فليستشر امرأة ثم ليخالفها فإن فى خلافها البركة
حافظ عمران ایوب لاہوری

” تم میں سے کوئی شخص بھی اس وقت تک کوئی کام نہ کرے جب تک مشورہ نہ کر لے اور اگر مشورہ کے لیے کوئی شخص نہ ہو تو کسی عورت سے مشورہ کرے ، پھر اس کی مخالفت کرے ، کیونکہ اس کی مخالفت میں برکت ہے ۔ “

حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 807
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث {«ضعيف»} :
اس کی سند میں عیسٰی بن ابراہیم راوی سخت ضعیف ہے۔ [تذكرة الموضوعات ص: 128] ، [الفوائد المجموعة ص: 130] ، [الدرر المنتثرة ص: 12] ، [تنزيه الشريعة 379/2]