حدیث نمبر: 776
من تزوج امرأة لعزها لم يزده الله الا ذلا ومن تزوجها لمالها لم يزده الله الا فقرا ومن تزوجها لحسنها لم يزده الله الا دناءة ومن تزوج امرأة لم يتزوجها الا ليغض بصره أو ليحصن فرجه أو يصل رحمه بارك الله له فيها وبارك لها فيه
حافظ عمران ایوب لاہوری

”جو کسی عورت سے اس کی عزت کی وجہ سے شادی کرے اللہ تعالیٰ اسے صرف ذلت میں بڑھاتے ہیں ، جو اس کے مال کی وجہ سے شادی کرے اللہ تعالیٰ اسے صرف محتاجی میں بڑھاتے ہیں ، جو اس کے حسن کی وجہ سے شادی کرے اللہ تعالیٰ اسے کمینگی میں بڑھاتے ہیں اور جو اپنی نظر جھکانے یا شرمگاہ کی حفاظت یا رشتہ داری ملانے کے لیے شادی کرے تو اللہ اس کے لیے عورت میں اور عورت کے لیے اس میں برکت ڈال دیتے ہیں ۔“

حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 776
درجۂ حدیث محدثین: موضوع
تخریج حدیث {«موضوع»} :
امام سیوطی رحمہ الله اور امام ابن جوزی رحمہ الله نے اسے موضوع کہا ہے۔ [اللآلي المصنوعة 137/2] ، [الموضوعات 258/2]
امام ہیثمی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس میں عبدالسلام بن عبدالقدوس راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزوائد 467/4]
امام شوکانی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ راوی من گھڑت روایتیں بیان کرتا ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 121]
شیخ البانی رحمہ الله نے اس روایت کو ایک مقام پر سخت ضعیف اور دوسرے مقام پر موضوع کہا ہے۔ [الضعيفة 1055] ، [ضعيف الترغيب 1208]