حدیث نمبر: 750
أن رسول الله صلى الله عليه وسلم رش على قبر ابنه إبراهيم الماء ووضع عليه الحصباء
حافظ عمران ایوب لاہوری

”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بیٹے ابراہیم کی قبر پر پانی چھڑکا اور کنکریاں رکھیں ۔“

حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 750
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث {«ضعيف»} :
[ترتيب المسند للشافعي 215/1] امام ابن ملقن رحمہ الله نے اسے ضعیف کہا ہے۔ [البدر المنير 323/5]
امام نووی رحمہ الله نے بھی اسے ضعیف کہا ہے۔ [خلاصة الأحكام 3661]
امام شوکانی رحمہ الله فرماتے ہیں کہ یہ روایت مرسل ہے (اور یہ بات محتاجِ دلیل نہیں کہ مرسل روایت ضعیف کی اقسام میں سے ایک ہے)۔ [السيل الجرار 721/1]
شیخ محمد صبحی حسن حلاق فرماتے ہیں کہ یہ روایت مرسل ہے اور ترتیب المسند کی روایت تو بہت زیادہ ضعیف ہے۔ [التعليق على السيل الجرار 721/1]