حدیث نمبر: 615
من أفطر يوما من رمضان من غير عذر فعليه صيام شهر
حافظ عمران ایوب لاہوری

” جس نے بلا عذر رمضان کا ایک روزہ چھوڑا اس پر ایک ماہ کے روزے ہیں ۔ “

حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 615
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث { «ضعيف» } :
امام دارقطنی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس میں مندل بن علی راوی ضعیف ہے۔ [دارقطني : 191/2]
امام شوکانی رحمہ اللہ اور امام سیوطی رحمہ اللہ نے اسے موضوعات کےضمن میں ذکر کیا ہے۔ [الفوائد المجموعة ص:95] ، [اللالي المصنوعة : 90/2]
امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے نقل فرمایا ہے کہ امام احمد رحمہ اللہ ، امام یحیی بن معین رحمہ اللہ ، امام نسائی رحمہ اللہ اور امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اس میں مندل راوی کو ضعیف کہا ہے۔ [الموضوعات لابن الجوزي : 197/2]