حدیث نمبر: 48
«إذا كانت ليلة النصف من شعبان فقوموا ليلها و صوموا نهارها، فإن الله ينزل فيها لغروب الشمس إلى السماء الدنيا فيقول ألا من مستغفر لي فاغفرله، ألا مسترزق فارزقه، ألا مبتلي فأعافيه، ألا كذا ألا كذا حتي يطلع الفجر»
حافظ عمران ایوب لاہوری

سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی روایت میں ہے کہ ”جب پندرہ شعبان کی رات ہو تو اس رات کا قیام کرو اور اس کے دن میں روزہ رکھو۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ اس رات غروب آفتاب کے بعد آسمان دنیا پر نزول فرماتے ہیں اور اعلان فرماتے ہیں: خبردار! کون مجھ سے بخشش طلب کرنے والا ہے؟ میں اس بخش دوں، کون رزق طلب کرنے والا ہے؟ میں اسے رزق دے دوں، کون آزمائش و مصیبت میں مبتلا ہے؟ میں اسے عافیت دے دوں، خبردار! فلاں فلاں کون ہے، حتی کہ فجر طلوع ہو جاتی ہے۔“

حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 48
درجۂ حدیث محدثین: موضوع
تخریج حدیث { «موضوع» } :
[ضعيف ابن ماجه، ابن ماجه 1388] ، [ضعيف الجامع الصغير 653]