حدیث نمبر: 1250
ان الله امرني ان اتخذ أبابكر والدا وعمر مشيرا وعثمان سندا و أنت يا على ظهيرا
حافظ عمران ایوب لاہوری

” اے علی ! اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں ابوبکر کو والد ، عمر کو مشیر ، عثمان کو سہارا اور تجھے اے علی مددگار بناؤں ۔ “

حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 1250
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث { «ضعیف» } :
خطیب بغدادی رحمہ اللہ نے اسے منکر کہا ہے۔
امام ابن جوزی رحمہ اللہ اور امام سیوطی رحمہ اللہ نے اسے موضوعات کے ضمن میں ذکر کیا ہے۔ [الموضوعات 402/1] ، [اللآلي المصنوعة 402/1]