حدیث نمبر: 1202
من قال حين يصبح ثلاث مرات : أعوذ بالله السميع العليم من الشيطان الرجيم وقراء ثلاث آيات من آخر سورة الحشر وكل الله به سبعين ألف ملك يصلون عليه حتي يمسي وان مات فى ذالك اليوم مات شهيدا ومن قالها حين يمسى كان بتلك المنزلةحافظ عمران ایوب لاہوری
” جس نے صبح کے وقت تین مرتبہ یہ کہا: «اعوذ بالله السميع العليم من الشيطان الرجيم» اور سورۃ حشر کی آخری تین آیات تلاوت کیں تو اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ ستر ہزار فرشتے مقرر فرما دیں گے جو شام تک اس کے لیے رحمت کی دعائیں کریں گے اور اگر وہ اس روز مر گیا تو شہید کی موت مرے گا اور جس نے شام کے وقت یہ کلمات کہے وہ بھی اس مرتبہ پر ہو گا ۔ “