حدیث نمبر: 1082
اللهم انى اصبحت اشهدك واشهد حملة عرشك و ملائكتك و جميع خلقك ، أنت الله لا اله الا انت وأن محمدا عبدك ورسولك
حافظ عمران ایوب لاہوری

” رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو شخص صبح یا شام کے وقت ایک مرتبہ یہ دعا پڑھے گا : «اللهم انى اصبحت اشهدك واشهد حملة عرشك و ملائكتك و جميع خلقك ، أنت الله لا اله الا انت وأن محمدا عبدك ورسولك» اللہ تعالیٰ اس کا چو تھا حصہ جہنم سے آزاد کر دیں گے ، جو شخص یہ دعا دو مرتبہ پڑھے گا تو اللہ تعالیٰ اس کا نصف حصہ جہنم سے آزاد کر دیں گے اور جو تین مرتبہ پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کی تین چوتھائی حصہ آزاد کر دیں گے اور اگر کوئی چار مرتبہ پڑھے گا تو اللہ تعالیٰ اس (مکمل طور پر) جہنم سے آزاد کر دیں گے ۔ “

حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 1082
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث { «ضعیف» } :
[ضعيف الجامع 5731] ، [ضعيف الترغيب 383] ، [الضعيفة 1041] ، [ضعيف أبوداؤد ، أبوداؤد 5069] ، اس روایت کی سند میں عبدالرحمٰن بن عبدالمجید راوی مجہول ہے۔ امام ذہبی رحمہ اللہ نے اس کے متعلق کہا ہے کہ ”«لايعرف»“ [ميزان 577/1]
اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اسے مجہول کہا ہے۔ [تقريب 489/1]
شیخ سلیم ہلالی نے اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔ [التعليق على الأذكار للنووي 203/1]