حدیث نمبر: 1079
الحمد لله الذى خلق النوم واليقظة ، الحمد لله الذى بعثنى سالما سويا ، أشهد أن الله يحى الموتى وهو على كل شىء قدير
حافظ عمران ایوب لاہوری

” رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو شخص نیند سے بیدار ہوتے وقت یہ دعا پڑھتا ہے : «الحمد لله الذى خلق النوم واليقظة ، الحمد لله الذى بعثنى سالما سويا ، أشهد أن الله يحى الموتى وهو على كل شىء قدير» اللہ تعالیٰ اس کے جواب میں کہتے ہیں کہ میرے بندے نے سچ کہا ۔ “

حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 1079
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف جدا
تخریج حدیث { «ضعیف جدا» } :
[الكلم الطيب للألباني 13] ، [الأذكار للنووي 41] ، [ابن السني 13] ، شیخ سلیم ہلالی نے اسے بہت زیادہ ضعیف کہا ہے۔ [التعليق على الأذكار للنووي 77/1]
اسی طرح شیخ محمد بن ریاض اللبابیدی نے بھی اسے ضعیف کہا ہے۔ [التعليق على عمل اليوم و الليلة لابن السني ص: 13] ، اس روایت کی سند میں محمد بن عبیداللہ راوی متروک ہے۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اسے متروک کہا ہے۔
امام احمد رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ لوگوں نے اس کی حدیث کو ترک کر دیا تھا۔
امام ابن معین رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ اس کی حدیث نہیں لکھی جاتی۔
امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے غیر ثقہ قرار دیا ہے۔
امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف الحدیث کہا ہے۔ دیکھئے: [التقريب 6877] ، [العلل 90/1] ، [تاريخ الدوري 529/2] ، [الضعفاء 521] ، [المجروحين 246/2] ، [الجرح و التعديل 1/8]