حدیث نمبر: 1061
لا خير فيمن لا يجمع المال . . . يصل به رحمہ ويؤدى به عن أمانته ويستغنى به عن خلق ربه
حافظ عمران ایوب لاہوری

” اس شخص میں خیر نہیں جو صلہ رحمی کرنے ، امانت ادا کرنے اور مخلوق خدا سے مستغنی ہونے کے لیے مال جمع نہ کرے ۔ “

حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 1061
درجۂ حدیث محدثین: موضوع
تخریج حدیث { «موضوع» } :
امام شوکانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کی سند میں علاء بن مسلمہ راوی وضاع ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 238]
امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے اسے موضوعات میں ذکر کیا ہے۔ [الموضوعات لابن الجوزي 135/3]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے بھی اسے موضوع کہا ہے۔ [الضعيفة 6153]