حدیث نمبر: 1051
ما من مسلم يعطس عطسة فقال الحمد لله الا خلق الله من عطاسه ملكا يحمد الله عز و جل الي يوم القيامة
حافظ عمران ایوب لاہوری

” جس کسی مسلمان کو چھینک آئے اور وہ کہے «الحمد لله» تو اللہ تعالیٰ اس کی چھینک سے ایک فرشتہ تخلیق فرماتے ہیں جو قیامت تک اللہ کی حمد بیان کرتا رہے گا ۔ “

حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 1051
درجۂ حدیث محدثین: موضوع
تخریج حدیث { «موضوع» } :
امام شوکانی رحمہ اللہ اور علامہ طاہر پٹنی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس میں ایک راوی متہم بالوضع ہے، اور علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے اس کا نام علی بن ابراہیم بلدی ذکر کیا ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 227] ، [تذكرة الموضوعات ص: 165] ، [تنزيه الشريعة 410/2]