حدیث نمبر: 1050
من عطس أو تجشأ أو سمع عطسة أو جشاء فقال : الحمد لله على كل حال من الأحوال ، صرف الله عنه سبعين داء أهوانها الجذام
حافظ عمران ایوب لاہوری

” جسے چھینک آئی یا ڈکار لیا یا جس نے چھینک یا ڈکار سنا اور کہا: «الحمد لله على كل حال من الاحوال» تو اللہ تعالیٰ اس سے ستر بیماریاں دور فرما دیں گے جن میں سب سے ہلکی کوڑھ ہے ۔ “

حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 1050
درجۂ حدیث محدثین: موضوع
تخریج حدیث { «موضوع» } :
امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے اسے موضوعات میں ذکر کیا ہے۔ [الموضوعات 76/3]
امام شوکانی رحمہ اللہ اور امام سیوطی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس میں محمد بن کثیر راوی متروک ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 222] ، [اللآلي المصنوعة 241/2]
علامہ طاہر پٹنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث صحیح نہیں۔ [تذكرة الموضوعات ص: 165]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے موضوع کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 6137]