مرکزی مواد پر جائیں
15 شعبان، 1447 ہجری
حدیث نمبر: 15663
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، عَنْ عُقَيْلٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ , عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ الْحَكَمِ السُّلَمِيِّ , أَنَّهُ قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَرَأَيْتَ أَشْيَاءَ كُنَّا نَفْعَلُهَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ ، كُنَّا نَتَطَيَّرُ ؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " ذَلِكَ شَيْءٌ تَجِدُهُ فِي نَفْسِكَ , فَلَا يَصُدَّنَّكم " قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، كُنَّا نَأْتِي الْكُهَّانَ , قَالَ : " فَلَا تَأْتِ الْكُهَّانَ " .
مولانا ظفر اقبال
سیدنا معاویہ بن حکم سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ بتایے کہ ہم زمانہ جاہلیت میں جو کام کرتے تھے مثلاہم پرندوں سے شگون لیتے تھے اس کا کیا حکم ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ تمہارے ذہن کا ایک وہم ہوتا تھا اب یہ تمہیں کسی کام سے نہ روکے انہوں نے پوچھا: یا رسول اللہ! ہم کاہنوں کے پاس بھی جایا کرتے تھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اب نہ جایا کر و۔
حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكيين / حدیث: 15663
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح، م: 537

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔