حدیث نمبر: 5900
وَعَن جَابر قا ل: قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ سَفَرٍ فَلَمَّا كَانَ قُرْبَ الْمَدِينَةِ هَاجَتْ رِيحٌ تَكَادُ أَنْ تَدْفِنَ الرَّاكِبَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «بُعِثَتْ هَذِهِ الرِّيحُ لِمَوْتِ مُنَافِقٍ» . فَقَدِمَ الْمَدِينَةَ فَإِذَا عَظِيمٌ مِنَ الْمُنَافِقين قد مَاتَ. رَوَاهُ مُسلم
الشیخ عبدالستار الحماد
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک سفر سے واپس تشریف لائے، جب آ پ مدینہ کے قریب پہنچے تو ایسی تند ہوا چلی، قریب تھا کہ وہ سوار کو چھپا دیتی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’یہ ہوا کسی منافق کی موت کے وقت چلائی گئی ہے۔ ‘‘ آپ مدینہ پہنچے تو منافقوں کا ایک بڑا آدمی فوت ہو چکا تھا۔ رواہ مسلم۔