حدیث نمبر: 5812
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ عَلَى الْمُشْرِكِينَ. قَالَ: «إِنِّي لَمْ أُبْعَثْ لَعَّانًا وَإِنَّمَا بُعِثْتُ رَحْمَةً» . رَوَاهُ مُسْلِمٌ
الشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا گیا، اللہ کے رسول! مشرکوں کے لیے بددعا فرمائیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’مجھے لعنت کرنے کے لیے نہیں بھیجا گیا، مجھے تو باعث رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے۔ ‘‘ رواہ مسلم۔