حدیث نمبر: 5794
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي لَيْلَةٍ إِضْحِيَانٍ فَجَعَلْتُ أَنْظُرُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِلَى الْقَمَرِ وَعَلَيْهِ حُلَّةٌ حَمْرَاءُ فَإِذَا هُوَ أَحْسَنُ عِنْدِي مِنَ الْقَمَرِ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ والدارمي
الشیخ عبدالستار الحماد
جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے چاندنی رات میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا تو میں (باری باری) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور چاند کی طرف دیکھنے لگا، آپ نے سرخ جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا، اور اس وقت میری نظر میں آپ چاند سے بھی زیادہ خوبصورت تھے۔ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی و الدارمی۔