حدیث نمبر: 5792
وَعَنْ جَابِرٌ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَسْلُكْ طَرِيقًا فَيَتْبَعُهُ أَحَدٌ إِلَّا عرفَ أَنه قد سلكه من طيب عرقه-أَوْ قَالَ: مِنْ رِيحِ عَرَقِهِ-رَوَاهُ الدَّارِمِيُّ
الشیخ عبدالستار الحماد
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس راہ سے گزر جاتے تو آپ کے بعد اس راہ سے گزرنے والا آپ کی خوشبو سے یا آپ کے معطر پسینے سے پہچان لیتا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہاں سے گزرے ہیں۔ اسنادہ ضعیف، رواہ الدارمی۔