حدیث نمبر: 5772
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ: مَكْتُوبٌ فِي التَّوْرَاةِ صِفَةُ مُحَمَّدٍ وَعِيسَى بن مَرْيَمَ يُدْفَنُ مَعَهُ قَالَ أَبُو مَوْدُودٍ: وَقَدْ بَقِي فِي الْبَيْت مَوضِع قَبره رَوَاهُ الترمذيُّ
الشیخ عبدالستار الحماد
عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، تورات میں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صفت لکھی ہوئی ہے اور عیسیٰ ؑ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ دفن کیے جائیں گے۔ ‘‘ ابو مودود (راوی) نے بیان کیا: (عائشہ رضی اللہ عنہ کے) گھر میں ایک قبر کی جگہ باقی ہے۔ حسن، رواہ الترمذی۔