حدیث نمبر: 5104
عَن أبي هريرةَ أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم: أوصني. قَالَ: «لَا تغضبْ» . فردَّ ذَلِكَ مِرَارًا قَالَ: «لَا تَغْضَبْ» . رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ
الشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے درخواست کی، مجھے وصیت فرمائیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’غصہ نہ کیا کر۔ ‘‘ اس نے کئی بار یہی درخواست کی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (ہر بار یہی) فرمایا: ’’غصہ نہ کیا کر۔ ‘‘ رواہ البخاری۔