حدیث نمبر: 5099
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «اللَّهُمَّ حسَّنَت خَلقي فأحسِنْ خُلقي» . رَوَاهُ أَحْمد
الشیخ عبدالستار الحماد
عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا کیا کرتے تھے: ’’اے اللہ! تو نے مجھے اچھی طرح تخلیق فرمایا، پس میرے اخلاق بھی سنوار دے۔ ‘‘ اسنادہ صحیح، رواہ احمد۔