حدیث نمبر: 5089
وَفِي رِوَايَةٍ لِأَبِي دَاوُدَ عَنْ سُوَيْدِ بْنِ وَهْبٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَبْنَاءِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: «مَلأ اللَّهُ قلبَه أمْناً وإِيماناً» وَذُكِرَ حَدِيثُ سُوْيَدٍ: «مَنْ تَرَكَ لِبْسَ ثَوْبِ جما ل» فِي «كتاب اللبَاس»
الشیخ عبدالستار الحماد
اور ابوداؤد کی روایت میں ہے کہ، سوید بن وہب نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب کی اولاد میں سے کسی آدمی سے روایت کیا، اس نے اپنے والد سے، فرمایا: ’’اللہ اس کے دل کو امن و ایمان کے ساتھ بھر دے گا۔ ‘‘ اور سوید سے مروی حدیث: ’’جس نے خوبصورت لباس پہننا ترک کر دیا۔ ‘‘ کتاب اللباس میں ذکر کی گئی ہے۔ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔