حدیث نمبر: 5065
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ الرَّجُلَ لِيَكُونُ مِنْ أَهْلِ الصَّلَاةِ وَالصَّوْمِ وَالزَّكَاةِ وَالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ» . حَتَّى ذَكَرَ سِهَامَ الْخَيْرِ كُلَّهَا: «وَمَا يُجْزَى يَوْم الْقِيَامَة إِلا بقدرِ عقله»
الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’بلا شبہ ایک شخص نماز پڑھنے والوں، روزہ رکھنے والوں، زکوۃ دینے والوں، حج اور عمرہ کرنے والوں میں ہو گا۔ ‘‘ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تمام اچھے کاموں کا ذکر کیا۔ ’’لیکن اس شخص کو ثواب اس کی عقل کے تناسب سے دیا جائے گا۔ ‘‘ اسنادہ ضعیف جذا، رواہ البیھقی فی شعب الایمان۔