حدیث نمبر: 5054
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِأَشَجِّ عَبْدِ الْقَيْسِ: إِنَّ فِيكَ لَخَصْلَتَيْنِ يُحِبُّهُمَا الله: الْحلم والأناة . رَوَاهُ مُسلم
الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عبد القیس کے سردار اشج سے فرمایا: ’’تم میں دوخصلتیں ایسی ہیں جنہیں اللہ پسند فرماتا ہے: حلم اور وقار۔ ‘‘ رواہ مسلم۔