کتب حدیث ›
مشكوة المصابيح › ابواب
› باب: مؤمن کو خوش کرنا یعنی اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خوش کرنا
حدیث نمبر: 4996
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ قَضَى لِأَحَدٍ مِنْ أُمَّتِي حَاجَةً يُرِيدُ أَنْ يَسُرَّهُ بِهَا فَقَدْ سَرَّنِي وَمَنْ سَرَّنِي فَقَدْ سَرَّ اللَّهَ وَمَنْ سرَّ الله أدخلهُ الله الْجنَّة»
الشیخ عبدالستار الحماد
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے میرے کسی امتی کی ضرورت پوری کی جس کے ذریعے وہ اسے خوش کرنا چاہتا ہو تو اس نے مجھے خوش کیا، جس نے مجھے خوش کیا تو اس نے اللہ کو خوش کیا، اور جس نے اللہ کو خوش کیا تو اللہ اسے جنت میں داخل فرمائے گا۔ ‘‘ اسنادہ موضوع، رواہ البیھقی فی شعب الایمان۔