حدیث نمبر: 4944
وَعَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مامن وَلَدٍ بَارٍّ يَنْظُرُ إِلَى وَالِدَيْهِ نَظْرَةَ رَحْمَةٍ إِلَّا كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِكُلِّ نَظْرَةٍ حَجَّةً مَبْرُورَةً» . قَالُوا: وَإِنْ نَظَرَ كُلَّ يَوْمٍ مِائَةَ مرّة؟ قَالَ: «نعم الله أكبر وَأطيب»
الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’نیک بچہ جب اپنے والدین کو نظر رحمت سے دیکھتا ہے تو اللہ اس کے ہر بار دیکھنے کے بدلے میں، اس کے لیے حج مبرور کا ثواب لکھ دیتا ہے۔ ‘‘ صحابہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اگرچہ وہ ہر روز سو مرتبہ دیکھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’ہاں، اللہ (تصور سے) بہت بڑا اور (ہر نقص سے) پاک تر ہے۔ ‘‘ اسنادہ موضوع، رواہ البیھقی فی شعب الایمان۔