حدیث نمبر: 4928
وَعَن أبي الدَّرْدَاء أَنَّ رَجُلًا أَتَاهُ فَقَالَ: إِنَّ لِي امْرَأَةً وَإِن لي أُمِّي تَأْمُرُنِي بِطَلَاقِهَا؟ فَقَالَ لَهُ أَبُو الدَّرْدَاءِ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْوَالِدُ أَوْسَطُ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ فَإِنْ شِئْتَ فَحَافِظْ عَلَى الْبَابِ أَوْ ضَيِّعْ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَه
الشیخ عبدالستار الحماد
ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی اس کے پاس آیا تو اس نے کہا: میری ایک بیوی ہے، جبکہ میری والدہ اسے طلاق دینے کا مجھے حکم دیتی ہے، (یہ سن کر) ابودرداء رضی اللہ عنہ نے اسے کہا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’والد جنت کا بہترین دروازہ ہے، اگر تم چاہو تو دروازے کی حفاظت کر لو، اور چاہو تو ضائع کر لو۔ ‘‘ حسن، رواہ الترمذی و ابن ماجہ۔