حدیث نمبر: 4862
وَعَنْ صَفْوَانَ بْنِ سَلِيمٍ أَنَّهُ قِيلَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيَكُونُ الْمُؤْمِنُ جَبَانًا؟ قَالَ: «نعم» . فَقيل: أَيَكُونُ الْمُؤْمِنُ بَخِيلًا؟ قَالَ: «نَعَمْ» . فَقِيلَ: أَيَكُونُ الْمُؤْمِنُ كَذَّابًا؟ قَالَ: «لَا» . رَوَاهُ مَالِكٌ وَالْبَيْهَقِيُّ فِي «شعب الْإِيمَان» مُرْسلا
الشیخ عبدالستار الحماد
صفوان بن سُلیم ؒ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا گیا، کیا مؤمن بزدل ہو سکتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’ہاں۔ ‘‘ پھر عرض کیا گیا: کیا مؤمن بخیل ہو سکتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’ہاں۔ ‘‘ پھر آپ سے عرض کیا گیا، کیا مؤمن جھوٹا ہو سکتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’نہیں۔ ‘‘ مالک، بیہقی نے اسے شعب الایمان میں مرسل روایت کیا ہے۔ سندہ ضعیف، رواہ مالک و البیھقی فی شعب الایمان۔