حدیث نمبر: 4851
وَعَن ابنِ عبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا نَازَعَتْهُ الرِّيحُ رِدَاءَهُ فَلَعَنَهَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَلْعَنْهَا فَإِنَّهَا مَأْمُورَةٌ وَأَنَّهُ مَنْ لَعَنَ شَيْئًا لَيْسَ لَهُ بِأَهْلٍ رَجَعَتِ اللَّعْنَةُ عَلَيْهِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُد
الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہوا نے ایک آدمی کی چادر اڑا دی تو اس نے اس پر لعنت کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’اس پر لعنت نہ بھیجو کیونکہ وہ تو حکم کی پابند ہے، اور جو شخص کسی چیز پر لعنت بھیجتا ہے، جبکہ وہ اس کی مستحق نہیں ہوتی تو پھر وہ لعنت اسی شخص پر لوٹ آتی ہے۔ ‘‘ سندہ ضعیف، رواہ الترمذی و ابوداؤد۔